سعودی عرب میں تقریبات اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے ویکسین لگوانا ضروری قرار

ڈیوٹی دینے یا کام کرانے کے لیے وہی لوگ جاسکیں گے جو ویکسین لے چکے ہوں

جدہ :سعودی عرب کی حکومت  نے کہا ہے کہ  مملکت میں  ڈیوٹی پر جانے والے اور دفتری کام  کرانے کے لیے وہی لوگ جاسکیں گے جو ویکسین لے چکے ہوں گے ۔

تفصیلات حکومت کے اس اقدام کے بعد سعودی عرب میں تمام سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی اداروں ، تقریبات اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ویکسین لگوانا ضروری قراردے دیا گیا ۔جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے  ، گھریلو ڈرائیور اکے لیے بھی ویکسین لازمی ہوگی۔فیصلے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

واضح  رہے کہ سعودی عرب  نے کویڈ نائٹن کے کیسز پر قابو پانے کے لیے سخت ترین لاک ڈائون کیا تھا جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے کیسز کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے ۔ 

سعودی حکومت کورونا کے  دوران گزشتہ حج سیز ن میں ایک بھی کیسز ریکارڈ نہیں کیا تھا ، جبکہ اس بار بھی زیرو کیس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حج کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے ۔

رمضان المبارک میں سعودی عرب میں کیسز کی تعداد بھی انتہا ئی کم ترین سطح پر رہی ہے ، جو سعودی وزارت صحت کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے ۔