پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے لائسنس کے اجراءکا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا گیا ہے۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث ڈی آئی جی ٹریفک عمران محمود نے 28 اپریل کو دو ماہ کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس ضمن میں تمام ٹریفک پولیس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سنٹرز اور لائسنسگ سنٹرز بھی بند کردئیے گئے تھے تاہم اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے اور لائسنس کے اجراءکا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے۔