میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوں ، وسیم اکرم

میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوں ، وسیم اکرم

لاہور، سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے انہوں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے حوالے سے ٹوئٹر پر بیان دیا ہے ۔ 

ان  کا کہنا تھا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کس طرف ہیں یا کس کو سپورٹ کررہے ہیں، یہ کوئی کھیل نہیں ہے، یہ جنگ ہے اور جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی، جنگ کے اختتام پر ہلاکتیں اور صرف نقصان ہوتا ہے، پہلے ہی سب کا نقصان ہوچکا ہے‘۔

 وسیم اکرم نے ‘میں فلسطین کے ساتھ ہوں اور میں انسانیت کیلئے کھڑا ہوں' کے ہیش ٹیگ بھی اپنے ٹوئٹ میں استعمال کیے۔