بھارتی اداکارہ دپیکا سنگھ نے طوفان میں گرنے والے درخت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرالیا

بھارتی اداکارہ دپیکا سنگھ نے طوفان میں گرنے والے درخت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرالیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: screen shot

ممبئی، بھارتی اداکارہ دپیکا سنگھ نے طوفان سے گرنے والے درخت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرالیا ۔سمندری طوفان تاؤتے نے بھارت میں تباہی مچائی ہے اورمتعدد بھارتی ریاستوں میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ممبئی میں بھی تاؤتے نے تباہی پھیلائی ہے اور درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

5a7be78773d31f98124a10b3d610521a

لیکن طوفان کی تباہی کو بھول کر  دپیکا سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر کے سامنے سڑک پر گرے ہوئے درخت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرالیا ۔ 

اداکارہ نے نا صرف گرے ہوئے درخت کے ساتھ کھڑے ہوکر مختلف پوز بنائے بلکہ ویڈیوز بھی بنوائیں ۔ 

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فوٹو شوٹ اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس کے بعد اب وہ تنقید کی زد میں ہیں۔

ba1529e578aa1c0e4a27feabacb69397

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور انہیں لاپرواہ قرار دیا گیا ہے جبکہ بعض مداحوں نے ان کے فوٹو شوٹ کی تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار ہ دپیکا سنگھ نے ڈرامہ سیریل دیااور باتی سے  شہرت حاصل کی ہے اور وہ ویب سیریز میں بھی نظر آچکی ہیں جبکہ متعدد رئیلٹی شوز میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ 

bd7d501358c63a15b2506c247255855f