عرب ممالک کے خلاف بیان دینے پر لبنانی وزیر خارجہ مستعفی

عرب ممالک کے خلاف بیان دینے پر لبنانی وزیر خارجہ مستعفی
کیپشن: عرب ممالک کے خلاف بیان دینے پر لبنانی وزیر خارجہ مستعفی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

بیروت: داعش کو بنانے اور معاونت کرنے کا الزام خلیجی ممالک پر عائد کرنے والے لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی نگراں حکومت کے وزیر خارجہ شربل وہبہ نے اپنا استعفیٰ صدر میشال نعیم عون کو پیش کردیا۔ جس کی تصدیق صدارتی ہاؤس نے بھی کردی تاہم استعفے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ صدر نے وزیر خارجہ کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں خلیجی ممالک پر داعش کو بنانے اور معاونت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق اور شام میں داعش کا ظہور خلیجی عرب ممالک کے مرہون منت ہے۔

5ffaf868f729e0cc601266fbaab3c022

لبنانی وزیر خارجہ شربل وہبہ نے اپنے بیان میں کسی عرب ملک کا نام نہیں لیا تھا تاہم اس بیان کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے لبنانی سفیر کو طلب کرکے سخت سرزنش کی تھی۔

اپنے تازہ بیان میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹی وی شو میں خلیجی ممالک سے متعقل دیئے ریمارکس پر ملک میں تناؤ کی صورت حال پیدا ہوگئی جسے دور کرنے کے لیے میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔