پاکستان کی نااہل ترین حکومت کا صرف ’ترین‘ نکلا تو یہ گھبرا گئے ہیں: مرتضیٰ وہاب

پاکستان کی نااہل ترین حکومت کا صرف ’ترین‘ نکلا تو یہ گھبرا گئے ہیں: مرتضیٰ وہاب
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی نا اہل ترین حکومت کا صرف ترین نکلا ہے تو یہ گھبرا گئے ہیں اور اس وجہ سے وفاق اور پنجاب کی حکومتیں بھی خطرے میں ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحیح کہا کہ سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں اور یہ سب تحریک انصاف کے سائے تلے اکٹھے ہیں۔ آج پاکستان کے کپتان نے ماضی کی حکومت کے منصوبے کا افتتاح کیا،نااہل ترین حکومت میں کا ’ترین‘ گروپ کی شکل میں علیحدہ ہوچکا جس سے وفاق اور پنجاب کی حکومتیں خطرے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 48 لوگوں کا گروپ قومی اور پنجاب اسمبلی میں بنا ، سوال یہ ہے کہ کیا اب بھی کپتان کے پاس اکثریت ہے؟ وزیراعظم کہتے ہیں وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آتے مگر لگ یہی رہا ہے کہ جب بجٹ پاس ہوگا تو جہانگیر ترین کے مقدمات ختم ہوجائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، دواو¿ں اور رنگ روڈ سمیت ایک درجن سے زائد سکینڈل ایمانداری کا دعویٰ کرنے والے عمران خان کے دور کے ہیں، اس لئے اب وزرا کو نہیں بلکہ خود عمران خان کو مستعفی ہو جانا چاہئے، قومی خزانے کو ایک ٹیکا رنگ روڈ کی شکل میں لگا جبکہ دوسرا ٹیکا وزیراعظم کے اے ٹی ایمز کو فائدہ دے کر لگایا گیا۔ 
 ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحیح کہا کہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، اور سب چور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سائے تلے اکٹھے ہوئے ہیں جن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔