اسرائیل کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ ،سینکٹروں افراد نے شرکت کی

اسرائیل کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ ،سینکٹروں افراد نے شرکت کی
سورس: file photo

کراچی ،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں  صحافیوں ،ڈاکٹروں، وکلا، مزدور رہنماؤں، فنکاروں، طلبا اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔ 

اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں اداکارہ مائرہ خان، فیصل قریشی، عائشہ عمر اور ذوالفقار جونیئر سمیت شو بز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے خاموشی توڑنے اور اسرائیلی مظالم پر آنکھیں کھولنے کا مطالبہ کیا اور نیتن یاہو کی اسرائیلی حکومت کو مافیا قرار دے دیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سمیت فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہیں،میڈیا اسرائیل کا ظلم دنیا کے سامنے لایا،تو اس کا بدلہ اس نے میڈیا ہاؤسز کو تباہ کرکے لیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بیت المقدس کی تصاویر اٹھارکھی تھیں  جب کہ مظاہرے میں شریک خواتین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی رومال اوڑھے اور فلسطینی پرچم لہرائے، مظاہرے کے شرکا ریلی کی شکل میں ریگل چوک تک بھی گئے۔