اسرائیلی جنگ پر امریکی صدر کا صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، امریکی میڈیا

اسرائیلی جنگ پر امریکی صدر کا صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، امریکی میڈیا
سورس: file photo

واشنگٹن ،امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےکہا ہےکہ وہ آج ہی غزہ حملوں میں قابل ذکر کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ صدر بائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے جب کہ امریکی میڈیا نے لکھا ہے کہ یہ مطالبہ اس بات کا اشارہ ہےکہ صدربائیڈن کا نیتن یاہوکی جنگی پالیسی پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کاغزہ میں جنگی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہونےجو بائیڈن کوبتادیا ہے کہ اہداف کےحصول تک غزہ میں جنگی کاروائی جاری رہےگی۔