کورونا وائرس سے آج ایک مریض انتقال کر گیا

 کورونا وائرس سے آج ایک مریض انتقال کر گیا

اسلام  آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے آج ایک مریض انتقال کر گیا.

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق24 گھنٹے کےدوران17 ہزار343 ٹیسٹ کیے گئے جس میں  89 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ،مثبت کیسز کی شرح 0.51 فیصد رہی۔کورونا سے متاثرہ 86 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر  5 لاکھ 77 ہزار 201، پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار  865، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 616، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 312، بلوچستان 35ہزار 494، آزاد کشمیر 43 ہزار 324جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 748کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد  13ہزار564  تک پہنچ گئی ہے ۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

مصنف کے بارے میں