بلاول کی امریکی ہم منصب سے ملاقات میں پروٹوکول کی غلطی

 بلاول کی امریکی ہم منصب سے ملاقات میں پروٹوکول کی غلطی

واشنگٹن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے آغاز  پر  پروٹوکول کی ایک غلطی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سےقبل اپنے ملکوں کے پرچم کے سامنے کھڑے ہونے کے بجائے بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے نظر آئے جبکہ انٹونی بلنکن پاکستان جھنڈے کے سامنے کھڑے ہو گئے۔

دونوں ممالک کے  وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہو گئی۔

واضح رہے کہ پروٹوکول کے اصول کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ کو امریکہ کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی پرچم اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو  کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔

مصنف کے بارے میں