پاکستان نے نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کی دعوت قبول کر لی

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کی دعوت قبول کر لی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے  رواں سال آسٹریلیا میں شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کھیلنے کی باقاعدہ دعوت قبول کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایونٹ میں جائے گا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ ہوم سیریز کا شیڈول سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا، تاہم پی سی بی اس سہ ملکی سیریز میں ٹیم کو بھیجنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تین ملکی سیریز کی پیشکش آئی سی سی میٹنگ کے دوران اپریل میں کی تھی۔

مصنف کے بارے میں