فیصلہ سازی کرنیوالے کان کھول کر سن لیں تاریخ معاف نہیں کرتی: اسد عمر

 فیصلہ سازی کرنیوالے کان کھول کر سن لیں تاریخ معاف نہیں کرتی: اسد عمر

اسلام آباد: نئے انتخابات کے اعلان سے ملک میں افراتفری کا ماحول ختم ہو جائے گا، فیصلہ سازی کرنیوالے کان کھول کر سن لیں تاریخ معاف نہیں کرتی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوسری تجویز دی جا رہی ہے کہ طاقت کا استعمال کیا جائے، لانگ مارچ کو روکا جائے، پوری قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ غلامی نامنظور ہے۔

عمران خان کے بعد قومی اداروں  کیخلاف ہرزہ سرائی  کرتے ہوئے  اسد عمر نےکہا کہ  بند کمروں کی سازش اور ضمیر خرید کر عمران خان کی حکومت کو گرایاگیا،دھونس دھمکی ،اسلحہ،طاقت استعمال  کرنےوالے غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے پر پہنچ چکا ہے، ہمارے دور میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی، معیشت کیلئے غیر یقینی صورتحال زہر قاتل ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں