وزیر اعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب کرینگے 

وزیر اعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب کرینگے 

اسلام آباد:ملکی کی بگڑتی معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کافیصلہ کر لیا ،وزیر اعظم قوم سے کل خطاب کرینگے لیکن ابھی وقت کا تعین نہیں ہوا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا وزیر اعظم کل قوم سے خطاب کرینگے ،یہ خطاب کس وقت ہو گا ابھی فائنل نہیں ہوا ۔

واضح رہے ایک روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں ہو چکی ہیں جس میں بڑے اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں ، ان فیصلوں سے وزیر اعظم قوم کو آگاہ بھی کرینگے اور انہیں اعتماد میں بھی لینگے ۔