اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو کیا دو تہائی اکثریت دو گے ؟مریم نواز 

اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو کیا دو تہائی اکثریت دو گے ؟مریم نواز 

سرگودھا:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بالآخر حکومت چھوڑنے کے حوالے سے آج جلسے میں عوامی رائے بھی لی ،خطاب میں مریم نواز نے کہا ایسی حکومت سے تو بہتر ہے کہ ہم اسے چھوڑ دیں ۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو کیا دو تہائی اکثریت دو گے ،انہوں نے کہاعوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے ۔

مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا نواز شریف سے عشق کرنے والوں کا شہر ہے، کہا جاتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی،آج نواز شریف سے کہا جا رہا ہے کہ واپس آجائو ، نواز شریف نے ضرب عضب اور رد الفساد لڑی، سیکیورٹی فورسز سے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔