تحریک عدم اعتماد کا ڈریا خوف ،زرداری کی شجاعت سے اہم ملاقات 

تحریک عدم اعتماد کا ڈریا خوف ،زرداری کی شجاعت سے اہم ملاقات 

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈر یا خوف ،پرویز الہٰی کی طر ف سے شہبا زشریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبر کے بعد ہی آصف زرداری چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔سابق صدر نے چودھری شجاعت کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سابق صدر  آصف زرداری نے کہا کہ کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی ،موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق صدر نے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔