کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتا کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر کے اکاؤنٹ سے سابق گورنر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی اور عمران اسماعیل کے بھائی عدنان اسماعیل نے بھی ان کے حراست میں لئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
Former Governor Sindh @ImranIsmailPTI has been arrested. Fascism of this regime is completely unprecedented and shameful!
PTI leadership and thousands of peaceful Pakistanis must be released immediately.
— PTI (@PTIofficial) May 19, 2023
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو تھانہ درخشاں منتقل کیا گیا ہے۔