وزیرِاعظم کی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں  وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔جس کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے۔
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کی جائے۔ اسی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

مصنف کے بارے میں