زمان پارک آنے والی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات ختم،ٹیم واپس روانہ ہوگئی 

زمان پارک آنے والی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات ختم،ٹیم واپس روانہ ہوگئی 

لاہور: کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک آنے والی ٹیم واپس روانہ ہوگئی ۔ زمان پارک آنے والی ٹیم کی عمران خان سے  ملاقات ختم ہوگئی ۔ممکنہ آپریشن کےایس او پیزبھی طے کرلئے گئے ہیں۔ حکومتی ٹیم کی عمران خان کی لیگل ٹیم سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے زمان پارک میں گھر کی تلاشی کے لیے پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے جبکہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات  کی۔

آپریشن ٹیم کوعمران خان کے گھر داخل ہونے میں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میڈیا کے نمائندے اور وکلا عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہے، پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیئے تھے۔

6f24577405458de4e8886158d773b092

نگراں وزیر اطلاعت عامر میر کاکہنا تھا ٹیم سرچ آپریشن نہیں  بلکہ تلاشی کے ٹی او آرز طے کرنے گئی تھی ۔

مصنف کے بارے میں