پی ٹی آئی   زمان پارک سےتجاوزات ختم کرے، پولیس ناکہ بندی ختم کردے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم

 پی ٹی آئی   زمان پارک سےتجاوزات ختم کرے، پولیس ناکہ بندی ختم کردے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم

لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی ٹیم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔ٹیم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو عمران خان سے ہوئی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا زمان پارک کواصل شکل میں فوری بحال کیا جائے، زمان پارک کے رہائشی پہلےہی بہت مشکلات برداشت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سےتجاوزات ختم کرے،  توپولیس ناکہ بندی ختم کردے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی لیگل ٹیم نے پولیس اور انتظامیہ کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے عمران خان اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی ۔عمران خان نے سرچ آپریشن کیلئے شرائط سامنے رکھ دیں اور ملاقات میں ڈیڈلاک آیا جس کے بعد مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں