میں وہ پاکستان چاہتاہوں جس میں امن ہو،خوشی ہو،خودکش حملے کے بعد سراج الحق کا جلسے سے خطاب

 میں وہ پاکستان چاہتاہوں جس میں امن ہو،خوشی ہو،خودکش حملے کے بعد سراج الحق کا جلسے سے خطاب

کوئٹہ:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ژوب میں خودکش حملے کے باوجود  جلسہ عام سے خطاب کیا۔  انہوں نے خود کش حملے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔
انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  مجھے موت سے ڈر نہیں، موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ جس کو محفوظ رکھتا ہے اسے کوئی نہیں مار سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جس میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔ان کا کہنا تھا کہ میں وہ پاکستان چاہتاہوں جس میں امن ہو،خوشی ہو، آج ملک میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی عام ہے۔
ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے ملک سیاسی، معاشی اورآئینی بحران کا شکارہے، مفاد پرست ٹولے نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عوام صحیح نمائندوں کا انتخاب کریں تو ملک ترقی یافتہ اورخوشحال بن سکتا ہے۔
ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا تھا ، انہیں قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا۔امیر جماعت اسلامی معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویشناک  بتائی جارہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں