مانچسٹر:چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا۔۔مانچسٹر میں شادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری 2شادیوں کا ریکارڈ اچھا نہیں،دعاکریں تیسری شادی کامیاب رہے۔
شادی کی تقریب میں غیررسمی گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ مجھ سے شادی کے متعلق مشورہ نہ لیں کیوں کہ اس بارے میں میرا ٹریک ریکارڈ ٹھیک نہیں ۔انہوں نے لندن پلان کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر صرف دوست کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوں یہاں کوئی سازش نہیں ہو رہی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ چودھری نثار سے ملاقات نہیں ہوگی۔ پاکستان پہنچ کر نئے وکیل کا فیصلہ کروں گا ۔ میری خواہش تھی کہ کیس کی پیروی حامد خان ہی کریں ۔وہ ہمارے 20 سال سے وکیل اور کارکن ہیں۔
شادی کی تقریب میں "گونوازگو"کے نعرے بھی لگائے گئے۔تقریب میں بھارتی اداکار انیل کپور نے بھی شرکت کی ۔۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان میرے آئیڈل ہیں۔۔عمران خان وزیراعظم بنے تو پاکستان ضرور آؤں گا۔