یورپ میں تعینات متعدد ترک فوجیوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستیں، نیٹو

یورپ میں تعینات متعدد ترک فوجیوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستیں، نیٹو

برسلز : مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یورپ میں متعدد ترک فوجیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں ہیں۔ اسٹولٹن برگ نے زور دیا کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ملک ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انقرہ حکومت جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں قانون کو مقدم رکھے۔
اپنے بیان میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو کے کمانڈ اسٹرکچر میں کام کرنے والے بعض ترک فوجیوں کی جانب سے اپنی تعیناتی کے یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی گئی ہیں۔