دہشت گردی پر قابو پانے میں کچھ خطرات باقی ہیں: کور کمانڈر پشاور

دہشت گردی پر قابو پانے میں کچھ خطرات باقی ہیں: کور کمانڈر پشاور

پشاور: کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکاکے ختم ہو چکے ہیں۔  ایف سی کی تقریب سے خطاب کرتے کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ ایف سی جوان مشکل وقت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کہا کہ  بارڈر مینجمنٹ فرنٹیئر کور کرے گی۔ فرنٹیئر کور کے مزید ونگز بن رہے ہیں۔  ملک کومشکل حالات سےنکالنےمیں فرنٹیئر کورکےجوانوں کااہم کردارہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی پر قاپو پانے کے لیے کچھ خطرات باقی ہیں۔ ایف سی نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔