پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے،امریکہ

پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے،امریکہ

واشنگٹن :امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس کے ساتھ روابط معمول کے مطابق ہیں۔پاکستان اور بھارت کے معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔


امریکی محکمہ خارجہ میں تبدیلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے 300 سے 400 لوگ محکمہ خارجہ میں آئیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے۔

جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ میں تبدیلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 300 سے 400 لوگ محکمہ خارجہ میں آئیں گے۔