بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ جاری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ جاری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈٰی : بھارت پھر باز نہ آیا اور آج بھی بھارتی فورسز کی طرف سے  لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی  فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پرٹنڈر اور بروھ بلااشتعال فائرنگ کر دی ، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ شدید گولہ باری بھی کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں میں فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی  اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔