پاکستان کی پہلی آن لائن فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا

پاکستان کی پہلی آن لائن فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا

لاہور: پاکستان کی پہلی آن لائن فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں نیئر اعجاز اور علی سفینہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق پروڈکشن کمپنی ”آئی ڈی کریشنز“ اور ”ٹیلی نار ڈی جوس“ کے باہمی اشتراک سے بننے والی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور نئی فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی جوس کے یوٹیوب چینل پر جاری کیے گئے ٹیزر میں سینئر اداکار نیئر اعجاز اور نوجوان اداکار علی سفینہ کو فل ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر شخص تک آسان رسائی کیلئے یہ فلم عنقریب سینما کی بجائے آن لائن یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی جسے فلمی شائقین با آسانی دیکھ سکیں گے۔
ذرائع نے فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل دیگر افراد کے نام بتانے سے گریز کیا ہے تاہم آنے والے دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ تقریب منعقد کرکے فلم کی ریلیز کی تاریخ اور مرکزی کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔