آسام میں یوایل ایف کے حملے میں 3 بھارتی فوج ہلاک

آسام میں یوایل ایف کے حملے میں 3 بھارتی فوج ہلاک

پنگری : بھارت کی ریاست آسام میں فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق ریاست آسام کے علاقے پنگری میں مبینہ طور پر یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے  جنگجوؤں نے بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا تبادلہ علی الصبح 5بجکر 30منٹ کے قریب پیش آیا ، مسلح افراد نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا تاہم جیسے ہی فوجی قافلہ اس مقام پر پہنچا تو دھماکا ہوا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔