بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورتی کی ملکہ سشمتاسین آج 41ویں سالگرہ منائینگی

بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورتی کی ملکہ سشمتاسین آج 41ویں سالگرہ منائینگی

لاس اینجلس: بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بق مس یو نیورس سشمتا سین19نومبر کو 41ویں سالگرہ منائیں گی۔1975ء میں بھا رتی ریاست آندھرا پر دیش کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہونے والی سشمتا سین نے1994ء میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر 'مس یو نیورس' کا ٹائٹل اپنے نا م کیا۔

1996ء میں فلم دستک سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی سشمتا نے 1999ء میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکا ری کے جو ہر دکھاکر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا۔فلم دستک ،بیوی نمبر ون،فی الحال،میں ہو ں نا،زندگی راکس،ڈو ناٹ ڈسٹرب،دولہا مل گیا اور دیگرکئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سشمتا نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔