کلربلائنڈ افراد کے لیے مائیکروسافٹ نے منفرد ایپ تیار کر لی

 کلربلائنڈ افراد کے لیے مائیکروسافٹ نے منفرد ایپ تیار کر لی

سان فرانسسکو: مائیکروسافٹ نے ایک ایسی ایپلیکیشن تیار کر لی ہے جس کے ذریعے اندھے یا کلربلائنڈنیس کے شکارافراد مختلف رنگوں کے درمیان فرق کرسکیں گے۔ کمپنی نے ایپ کا نام کلر بائینوکیولرس رکھا ہے جس سے رنگ اندھے افراد چیزوں کو اچھی طرح دیکھ سکیں گے۔
کمپنی نے یہ ایپ آئی فون کے لیے بنائی ہے جس میں ایک ٹرانسلیٹر بھی ہے۔ ایپ کو کلر بائنوکیولرس کا نام دیا گیا ہے جو ایک فری ائی او ایس ایپ ہے۔ اس میں موجود فلٹر، رنگوں کو مرض کی 3 اقسام کےمطابق سے تصاویر کو اپنی جانب سے خاص رنگ میں تبدیل کرتا ہے تاکہ کلر بلائنڈ افراد اسے بہتر طور پر دیکھ سکیں۔
ایپ ان لاکھوں افراد کے لیے یہ ایک ایسا تحفہ ہے جس کی بدولت وہ دنیا کے بھرپوررنگوں کو دیکھ سکیں گے۔اس ایپ میں اشیاءکو مختلف رنگوں کے شیڈز میں اس طرح دکھایا جاتا ہے تاکہ اس مرض کی شکار خواتین کچے اور پکے ہوئے گوشت کے مابین فرق کرسکیں۔
اس ایپ میں موجود فلٹر کھینچی جانے والی تصویر کے رنگوں کو 3 انداز میں تبدیل کرسکتی ہے جن میں سرخ سبز، سبزسرخ، اور نیلا پیلا شامل ہیں کیونکہ کلربلائنڈنیس کی 3 اقسام انہی کیفیات کو بیان کرتی ہیں۔ اسے بنانے والے انجینیئر اوورٹون خود کلر بلائینڈ ہیں جو خزاں اور موسمِ بہار کے پتوں کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرسکتے۔
انجینیئر اوورٹون کے مطابق اس ایپ کی بدولت کلربلائنڈ افراد پھولوں کے رنگوں کی شناخت کرسکتے ہیں، میچنگ کپڑے اور میک اپ پسند کرسکتے ہیں اور اگر کوئی فرق ہوتا ہے تو اسکرین پر ٹیکسٹ کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے۔
یہ ایپ مخصوص مرض میں مبتلا افراد کے لیے رنگوں کی شناخت میں مدد دے گی کیونکہ وہ سبز اور پیلے کے درمیان تمیز نہیں کرسکتے۔ سیٹنگ کے لحاظ سے یہ ایپ سرخ اور سبز سیبوں کی تصویر میں سرخ سیب کو گلابی دکھاتی ہے جس س دونوں رنگوں کے درمیان فرق ظاہر ہوجاتا ہے۔
یہ ایپ مائیکروسافٹ کے گیراج بچ ڈے مقابلے میں تیار کی گئی تھی اوراسے ڈاون لوڈ کرکے کسی بھی اسکرین والے فون کے ساتھ باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے جس کا فائل سائز صرف 14.6 ایم بی ہے۔