ملتان میں گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کا انوکھا احتجاج

ملتان میں گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کا انوکھا احتجاج

ملتان: پنجاب بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملتان میں گیس کی بندش برداشت سے باہر ہوگئی جس پر خواتین نے نواب پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق احتجاجی خواتین نے سڑک پر ہی چولہے رکھ لئے اور روٹیاں پکائیں۔ خواتین نے گیس کے بل بھی نذر آتش کردیئے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ ان کی پچھلے ایک سال سے گیس نہیں آرہی، گیس کی لوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کردیا، صبح سویرے گیس نہ ہونے سے بچوں کو بغیر ناشتے کے سکول بھیجنا پڑتا ہے۔