سیالکوٹ،سنگدل باپ نے23 سالہ اکلوتے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

سیالکوٹ،سنگدل باپ نے23 سالہ اکلوتے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

سیالکوٹ :تھانہ صدرسیالکوٹ کی حدود میں کنگرہ روڈ گاﺅں ہری پور ہ کے چوک کے ساتھ ہی ایک گھر میں سنگدل باپ نے اپنے جواں سالہ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کنگرہ روڈ پر گاﺅں ہری پور ہ کے چوک کے ساتھ گھر میں ایک سنگدل باپ محمد رشید نے اپنے 23سالہ اکلوتے بیٹے یا سر رشید کو گھریلو جھگڑے کی بنا پر ہفتہ کی صبح7:45منٹ پر سینے میں چارگولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیمیں ایمبو لنس سمیت موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے مقتول یا سر کی لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے مگر تا حال پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق مقتول یا سر رشید کو سینے میں چار گو لیا ں لگی ہیں جن کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا.