دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

خنجراب:  چین اور پاکستان کو ملانے والے  بلند ترین مقام خنجراب پاس پر اے ٹی ایم کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ خنجراب پاس پر اے ٹی ایم سطح سمندر سے 15ہزار 400فٹ کی بلندی پر ہے۔

اس سے قبل دنیا میں سب سے بلند ترین اے ٹی اے بھارت میں نصب تھی  جس کی بلندی 12ہزار فٹ تھی ۔اے ٹی ایم کا افتتاح صدرنیشنل بینک اقبال اشرف اورلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے کیا۔