دعا ہے عمران خان کی تیسری بیوی اس کے ٹریک پر چل سکے: ریحام خان

دعا ہے عمران خان کی تیسری بیوی اس کے ٹریک پر چل سکے: ریحام خان

پشاور: اینکر پرسن اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور میرا ٹریک مختلف تھا۔ پشاور میں اے این پی کے رہنما حاجی عدیل کے گھر آمد اور مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ریحام خان نے کہاکہ کے پی کے عوام سیاسی دھرنوں کی بجائے اپنے حقوق کے لیے لڑیں۔

صحافی نے جب ان سے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ کا اور ان کا ٹریک نہیں ملتا تھا اس پر میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف ہے۔  میں اسکے ٹریک پر آنے کےلئے تیار نہیں تھی اسلئے شادی دیر تک نہیں چلی۔

انہوں نے  دعا کی  کہ اگر عمران خان تیسری شادی کرے تو بیوی ایسی ملے کہ وہ اسکے ٹریک پر چل سکے۔ ہوسکتا ہے کہ اگلی بارنیازی صاحب کا ٹریک ملتا ہو لیکن میرا وہ ٹریک نہیں۔ جس ٹریک پرہوں اس کی قربانی نہیں دے سکتی تھی۔