عمران خان کی تیسری شادی کے ایک بار پھر چرچے

عمران خان کی تیسری شادی کے ایک بار پھر چرچے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن کیا جاتے ہیں ان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ میڈیا تو رہتا ہی ایسی خبروں کی تلاش میں لیکن خان صاحب بھی شادی کے حوالے سے بیان دیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

اپنے گزشہ دورہ لندن میں انہوں نے تیسری شادی کا بیان دیا تو ایک چینل نے  لڑکی تلاش کرکے ان کی شادی تک کرادی حالانکہ دولہا اور دلہن دونوں اس سے لاعلم تھے۔

آج پھر عمران خان نے مانچسٹر میں شادی کی تقریب  میں تیسری شادی کا اشارہ کیا دیا ہر طرف سے مشوروں اوردعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میری 2شادیوں کا ریکارڈ اچھا نہیں،دعاکریں تیسری شادی کامیاب رہے۔اس سے میڈیا دور کی کوڑی لے آیا اور ان کی شادی کی خبریں چلانا شروع کردیں۔

عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے انہیں مشورہ دیا کہ ان کا وقت اچھا چل رہا ہے لہٰذا شادی کرلیں۔

سامعہ خان کے مطابق اب اچھے وقت کی شادی ہے اور اس کے نتائج بھی اچھے ہی ہوں گے۔ ان کی شادی میں قسمت ساتھ دے رہی ہے اور اب اچھے وقت کی شادی ہے جو نتائج بھی اچھے دے گی۔

ان کی سابق اہلیہ ریحام خان کہاں چپ رہنے والی تھیں وہ بھی میدان میں اتریں اور عمران خان کو نیازی صاحب کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ دعا ہے نیازی صاحب کی تیسری بیوی ان کے ٹریک پر چل سکے۔ میں تو ان کے ٹریک پر نہیں چل سکی اسی لیے علیحدگی ہوگئی۔