روس میں امریکی سوشل ویب سائٹ بند

 روس میں امریکی سوشل ویب سائٹ بند

ماسکو : روس میں معروف سوشل ویب سائٹ ”لنکڈان“ کو مرحلہ وار مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

روسی کمیونی کیشن کے نگران ادارے نے عوام تک امریکی سوشل ویب سائٹ ”لنکڈ ان“ کی رسائی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ”لنکڈ ان“ پر پابندی عدالتی فیصلے کے بعد عائد کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل ویب سائٹ نے موادمحفوظ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

لنکڈان کا ہیڈکوارٹر امریکہ میں ہے اور یہ پہلی بڑی ویب سائٹ ہے جسے روسی حکام نے بند کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت لنکڈان پر روس کے ساٹھ لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔

مصنف کے بارے میں