حوثی باغیوں کی گولہ باری سے سعودی فوجی ہلاک

 حوثی باغیوں کی گولہ باری سے سعودی فوجی ہلاک

 صنعا: یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیر پر کی گئی بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہوگیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مملکت کی جنوبی سرحد سے متصل شہر عسیر میں سرحد پار سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں سپاہی محمد بن علی الحسین جعفری ہلاک ہوا۔ یمن کے اندر سے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے عسیر میں گولہ باری کی گئی۔

اس دوران متعدد گولے ایک فوجی کیمپ کے قریب گرے  جس سے سپاہی محمد بن علی جعفری زخمی ہوا۔ اسے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
 
 

مصنف کے بارے میں