اطالوی کار ساز کمپنی کا اپنی گاڑیوں کی فروخت کیلئے ایمازون سے معاہدہ

کمپنی کی گاڑیاں اب مذکورہ ویب سائٹ پر ڈسکاﺅنٹ ریٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اطالوی کار ساز کمپنی کا اپنی گاڑیوں کی فروخت کیلئے ایمازون سے معاہدہ

روم : اطالوی کار ساز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی فروخت کیلئے انٹرنیٹ کی بڑی ویب سائٹ ایمازون سے معاہدہ کر لیا۔ اطالوی کارساز کمپنی فیٹ کریسلر آٹو موبائلز نے ایمازون کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کی گاڑیاں اب مذکورہ ویب سائٹ پر ڈسکاﺅنٹ ریٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

معاہدے کے مطابق ابتدائی طور پر صرف اطالوی خریدار ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ویب سائٹ ایمازون پر جا کر ایک کلک پر ہی اپنی پسندیدہ گاڑی بک کرا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فی الحال کمپنی کے تین ماڈلز فائیو ہنڈرڈ‘ پانڈا اور فائیو ہنڈرڈ ایل ایمازون پر فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ پانڈا اس وقت اٹلی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے۔

مصنف کے بارے میں