پانامہ کا عدالت جانے سے کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلے گا،فرحت اللہ بابر

پانامہ کا عدالت جانے سے کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلے گا،فرحت اللہ بابر

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابرنے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے قانون نہ ہونے کے باعث اداروں نے اس حوالے سے تحقیقات کرنے سے معذورت ظاہر کی ہے اس لئے عدالت جانے کے بجائے پارلیمنٹ اس کیلئے بہترین جگہ تھی تاکہ وہاں قانون سازی کرکے ان کی تحقیقات کی جاتیں ۔میری سیاسی تجربے کی روشنی میں دکھائی دے رہاہے کہ پانامہ کا عدالت جانے سے کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلے گا۔

پشاورمیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی عدیل کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابر نے کہاکہ پانامہ کیخلاف اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ حکمران ٹولے کیخلاف جدوجہد کی جائے لیکن تحریک انصاف نے اس جدوجہد کیلئے عدالت کاانتخاب کیا جبکہ پاکستان کے احتساب کے ادارے پہلے ہی وضاحت کرچکے ہیں کہ پانامہ انکے دائرہ اختیار سے باہرہے اس لئے پانامہ کے حوالے سے قانون سازی کی جاتی اوربعدازاں تحقیقات کی جاتیں تو حکمران ٹولے کیخلاف موثرطریقے سے جدوجہد کی جاسکتی تھی ۔

تحریک انصاف پانامہ لیکس کو عدالت لیکرگئی ہے لیکن اب تک کے کیس کے حوالے سے ایک قانون کے طالبعلم کی حیثیت سے میری رائے ہے کہ اسکاکوئی خاص نتیجہ نہیں نکلے گا ۔انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیاکہ جلدازجلدمردم شماری کاانعقادکرکے قومی مالیاتی ایوارڈکااعلان کیاجائے اگر اس حوالے سے تاخیرکی جاتی ہے توچھوٹے صوبوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہوگااورمردم شماری کے عدم انعقادکے حوالے سے حکومت کو تاویلیں باندھ رہی ہے اس سے ہم مطمئن نہیں۔

مصنف کے بارے میں