انسداد دہشت گردی کے لئے پولیس کوخصوصی تربیت دینےکا فیصلہ

 انسداد دہشت گردی کے لئے پولیس کوخصوصی تربیت دینےکا فیصلہ

سرگودھا : سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں انسداد دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام کے پولیس کو جدید بنیادوں پر خصوصی تربیت کیلئے آرمی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب کو بھجوائی گئی سمر ی کیبنٹ سب کمیٹی پنجاب ضروری کاروائی کے بعد حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور ہنگامی صورتحال کو کنٹرول میں لانے کیلئے مرحلہ وار تربیت کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جس کیلئے باضابطہ طور پر پاک فوج کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں