پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، سینیٹر سراج الحق

پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، حکمران باہر جا کر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں اور اپنا سرمایہ باہر بھیجتے ہیں، جب وزیر اعظم سے ہم پوچھتے ہیں کہ پاناما دبئی اور لندن لیکس کے پیسے کہاں سے آئے تو مجھے کہا جاتا ہے کہ آپ ثابت کریں، حکومت ناکام ہو چکی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے غلط حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے قرضے بڑھ گئے ہیں، سیاسی قائدین ان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے ،نواز شریف نے ان کو اپنا خاندانی مہمان بنا کر انکی حیثیت کو خراب کیا ،سیا لکوٹ میں غنڈوں نے ایک خواجہ سراء کی بے عزتی کی، جماعت اسلامی ہر مظلوم کا ساتھ دے گی.

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،جماعت اسلامی اسلام آباد کے نو منتخب امیر زبیر فاروق خان سے حلف لینے کے حوالے سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے .سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دشمن پاکستان کو علاقائی نسلی اور فرقوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے اللہ کا شکر ہے کہ ہم ایک ہیں. سراج الحق نے کہا کہ سیالکوٹ میں غنڈوں نے ایک خواجہ سراء کی بے عزتی کی اسکو ننگا کیا اور تشدد کیا میں نے جماعت اسلامی سیالکوٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر مظلوم کا ساتھ دیں.

انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم سے ہم پوچھتے ہیں کہ پاناما دبئی اور لندن لیکس کے پیسے کہاں سے آئے تو مجھے کہا جاتا ہے کہ آپ ثابت کریں عدالتوں کا عجیب مسئلہ ہے اگر عدالتوں میں ہاتھی پیش کریں کہ یہ ہاتھی ہے تو عدالت کہتی ہے کہ ہے تو یہ ہاتھی لیکن آپ ثابت کریں کہ یہ ہاتھی ہے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ پاناما میں فراڈ تو ہوا ہے اور ملک سے روپیہ بھی منتقل ہوا لیکن آپ ثابت کریں آپ پاناما جا کر کاغذات لائیں اور ہمارے سامنے پیش کریں میں کہتا ہوں کہ اسکے لیے کمیشن بنایا جائے نیب اور ایف آئی اے کس مرض کی دوا ہیں کمیشن تحقیقات کرے انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس اور پاناما آف شور کمپنیوں کا پیسہ کہاں سے آیا.

وزیر اعظم نے تین بار خطاب میں کہا کہ میں اور میرا خاندان احتساب کے لیے حاضر ہیں اگر حاضر ہیں تو کمیشن بنایا جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے افسوس کی بات ہے کہ ہماری سیاسی پر لندن کی سازشوں کا اثر ہے ہمارے حکمران باہر جا کر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں اور اپنا سرمایہ باہر بھیجتے ہیں حکمرانوں کے بچے ہمارے بچوں کے ساتھ پڑھنا بھی گوارا نہیں کرتے ہمیں موقع ملا تو ایسے ہسپتال بنائیں گے کہ اگر وزیر اعظم کو دل کی تکلیف ہو تو اسے علاج کے لیے لندن نہ جانا پڑے.

انہوں نے کہا کہ یہ طبقاتی نظام تعلیم اور استحصالی نظام معیشت ہی ہے جس میں معاشرے کو تقسیم کر دیا ہے اسی نے بنگلہ دیش بنایا اور اسی کی وجہ سے آج بلوچستان کے نوجوان تعلیم چھوڑ کر پہاڑوں کا رخ کر چکے ہیں اور اسی کی بدولت قبائلی نوجوان پریشان ہیں اور لڑنے کے لیے تیار ہیں تبدیلی کے لیے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے چور کے ہاں چور کا احتساب نہیں ہو سکتا.

سراج الحق نے کہا کہا بلوچستان آتش فشاں بن چکا ہے ملک کو جوڑنے والی طاقت  لا الہ الااللہ کا نظام ہے, ترک صدر پاکستان آئے ہم سب نے انکا استقبال کیا تمام سیاسی قائدین ان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت ان کو اپنے گھر لے گئی اور شیشوں کے محلات میں بند کر کے رکھا اور سیاسی قیادت کو ان سے نہ ملنے دیا. نواز شریف نے ان کو اپنا خاندانی مہمان بنا کر انکی حیثیت کو خراب کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لاوارث شہر بن چکا ہے جماعت اسلامی کی نومنتخب قیادت اسکی ترقی کے لیے کردار ادا کرے گی۔

مصنف کے بارے میں