حضرت داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

لاہور: حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب کے 973 ویں عرس کی3 روزہ تقریبات آج سےشروع ہوگئیں، عرس کے موقع پرسماع کی محافل اور 3 روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی شامل ہے۔

 اندرونِ  اور بیرون ملک سے بھاری تعداد میں زائرین کی لاہور آمد ہو گئی ہے،حضرت داتا گنج بخش چوتھی صدی ہجری میں افغانستان کے شہر غزنی سے راوی کنارے لاہور میں آباد ہوئے،یہ دور سلطان محمود غزنوی کے صاحبزادے مسعود غزنوی کا تھا۔
آپ کی نسبت سے لاہور کو داتا کی نگری بھی کہا جاتا ہے،آپ نے اپنی بے مثل ریاضت اور خدمت خلق سے شہر کی بڑی آبادی کو مشرف بہ اسلام کیا، تصوف پر آپ کی کتاب کشف المحجوب سلوک اور معرفت کی رہنما ہے۔
حضرت داتا گنج بخش کا مزار مرجع خلائق ہے،عقیدت مند دور دراز علاقوں سے یہاں فیض حاصل کرنے آتے ہیں۔
عرس کے موقع پر زائرین کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، عرس کی تقریبات میں سماع کی محافل اور 3 روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی شامل ہے۔