کیمیکل کی کھاد والالہسن مت خریدیں بلکہ گھر پر اس آسان ترین طریقے سے لہسن اگائیں

اگرآپ لہسن کھانے کے شوقین ہیں لیکن بازاری لہسن خریدنے سے گھبراتے ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرکے گھر پر ہی انتہائی آسان طریقے سے لہسن اگائیں

کیمیکل کی کھاد والالہسن مت خریدیں بلکہ گھر پر اس آسان ترین طریقے سے لہسن اگائیں

نیویارک:  اگرآپ لہسن کھانے کے شوقین ہیں لیکن بازاری لہسن خریدنے سے گھبراتے ہیں تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرکے گھر پر ہی انتہائی آسان طریقے سے لہسن اگائیں۔یہ ایک ایسی سبزی ہے جس کے استعمال سے نہ صرف ہانڈی مزیدار ہوجاتی ہے بلکہ اس کاصحت کے لئے فائدہ بھی انمول ہے۔اس میں موجود وٹامن سی،سیلینیم،میگنیز،کیلشیم اور پوٹاشیم انسان کو کئی طرح کی خطرناک بیماریوں سے بچاتی ہے۔دل کے امراض کے لئے اس کی افادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا اور ماہرین صحت ایسے مریضوں کو لہسن کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔بازار سے ملنے والے لہسن کے بارے میں کوئی یہ بات وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ خالص بھی ہے یافرٹیلائزر کی وجہ سے نقصان دہ ہوگا۔
گھر پر لہسن اگائیں
لہسن کو چھیلیںاور اس کی توریوں کو الگ الگ کرکے انہیں کسی بھی مٹی والی جگہ (آپ چاہیںتو ایسی جگہ گھر میں پکی سطح پر بناسکتے ہیں)میں چند انچ نیچے دبائیںاس بات کو یقین بنائیں کہ ان کاکونااوپر کی جانب ہو۔اس اسے پانی دیتے رہیں لیکن یاد رہے کہ بہت زیادہ پانی نہیں دینا،لہسن کو زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔کچھ ہی دن میں لہسن اگتا رہے گا،اس طریقے سے آپ گھر میں ہی لہسن کو قدرتی طریقے سے کاشت کرکے اس کی بے پناہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔