دپیکا پڈوکون کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات

دپیکا پڈوکون کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات

ممبئی :بالی ووڈ فلم ”پدماوتی “ کے تنازعے میں دپیکا پڈوکون کی مشکلات مزید پڑھ گئیں، انہوں فلم کے سکرپٹ پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے پر سکیورٹی گھر کے باہر پولیس کی مزید بھاری نفری تعینات کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکونے گزشتہ دنوں اپنی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کی فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔اس کے جواب میں ہندو انتہا پسندوں نے اب ’پدماوتی‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی نمائش ہوئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے، ان دھمکیوں کے پیش نظر ادا کارہ کے گھر کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعنات کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بالی وو ڈ کی متنازعہ ترین فلم ”پدماوتی“ آئندہ ماہ یکم دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو گی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس ریلیز کو روکنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔