خیبر پختوخواہ میں تشدد اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے،رٰیحا م خان

خیبر پختوخواہ میں تشدد اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے،رٰیحا م خان

عمران خان کے گھر سے نکلنے کے بعد ریحام خان نے سب سے پہلا کام کونسا کیا بڑا انکشاف

اسلام آباد:عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ووٹ بینک کے دباؤ کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی۔ صوبے میں تعلیم کی کمی، بے روزگاری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔پشاور میں یتیم بچوں کے ادارے آغوش میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بچے غیر محفوظ ہیں۔صوبے میں تعلیم کی کمی اور بے روزگاری ہے ، صوبائی حکومت ووٹ بینک کے دباؤ کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے کا وزیراعلیٰ کو فوری نوٹس لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ، اثاثے چھپانے اور ٹیکس نہ دینے والے تمام افراد کے خلاف یکساں کاروائی ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران کے گھر سے نکلنے کے بعد انہوں نے اپنا وقت فلاحی کاموں کے لئے وقف کردیا ہے۔