بھارتی ریاست میں اردو کوسرکاری زبا ن کادرجہ دے دیا گیا

بھارتی ریاست میں اردو کوسرکاری زبا ن کادرجہ دے دیا گیا

بھارت پاکستان پر بازی لے گیا،اردو کو سرکاری زبان کر درجہ دے دیا

 نئی دہلی :بھارت  کی ایک ریاست میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ میں اردو کو ریاست کی سرکاری زبان کا درجہ دے دیا گیا،ریاست کی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل کے ذریعےتیلگو کے بعد اردو کو بھی سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق وزیر تمالا نگیشوارا راؤ نے اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کا بل اسمبلی میں پیش کیا۔بل پاس ہونے کے سرکاری عہدیدار اردو کو سرکاری زبان کے طور پر استعمال کرنے کے پابند ہیں، وزیر اعلیٰ 18لینگویج ایکٹ 1996 کے سیکشن 2 میں ترمیم کرکے ریاست تلنگانہ کے لیے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دے دیا گیا۔


اردو کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کے اس بل کی یونین حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی  اور حزب اختلاف کی بڑی پارٹی کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی بھی حمایت حاصل رہی۔اردو زبان کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان قرار دیے جانے کے بل کی جہاں تمام سیاسی پارٹیوں نے حمایت کی، وہیں سیاسی و سماجی رہنماؤ نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔اگرچہ ریاست تلنگانہ کی زیادہ تر آبادی ’تیلگو‘ زبان بولتی ہے، مگر ’اردو‘ بولنے والے افراد کی آبادی میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔