'جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران جو بیانات ریکارڈ کیے وہ قابل قبول شہادت نہیں'

'جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران جو بیانات ریکارڈ کیے وہ قابل قبول شہادت نہیں'
کیپشن: میرے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی رقوم درست طور پر ظاہر کی گئی ہیں، نواز شریف۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران روسٹرم پر کھڑے ہو کر بیان قلمبند کروانا شروع کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم روسٹرم پر آئے اور بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی رقوم درست طور پر ظاہر کی گئی ہیں اور جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران جو بیانات ریکارڈ کیے وہ قابل قبول شہادت نہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 151 میں سے 120 سوالات کے جواب گزشتہ تین سماعت کے دوران دے چکے ہیں۔