سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس،سپریم کورٹ میں شہباز شریف کا پیش ہونے سے انکار

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس،سپریم کورٹ میں شہباز شریف کا پیش ہونے سے انکار
فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت اب سے کچھ دیر میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شروع ہو گی ،ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزادسپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کریگا۔

ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پیش نہیں ہونا چاہتے،صدر ن لیگ نے اپنے وکیل کو پیش کرنے کا کہا ہے ،سلیم شہزاد نے بتایا کہ شہبازشریف نے لکھ کر دیا ہے وہ پیش نہیں ہونا چاہتے۔