کاش کوئی مجھ سے بھی برا رویہ اختیار کرتا، پریتی زنٹا

کاش کوئی مجھ سے بھی برا رویہ اختیار کرتا، پریتی زنٹا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں کبھی کسی نے ان کے ساتھ برا رویہ اختیار نہیں کیا اور کاش کوئی مجھ سے بھی برا رویہ اختیار کرتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا سے جب بالی ووڈ میں شورمچانے والی مہم ’می ٹو‘ سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہونا ایک اچھا عمل ہے اگراسے اپنے حق کے لیے استعمال کیا جائے.

لیکن ایسے مرد اورخواتین دونوں ہی انڈسٹری میں ہیں جو اس مہم کواپنے فائدے اورطاقت کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مہم کمزوربھی پڑرہی ہے، انڈسٹری میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جواسے صحیح مقصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

اداکارہ سے جب اس متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کسی کے بھی برے رویے کا شکارہوئی ہیں تو اداکارہ نے ہنس کر جواب دیا کہ کاش ایسا ہوتا، میں کبھی بھی کسی کے برے رویے کا شکارنہیں ہوئی، لوگ آپ سے اس طرح کا رویہ اختیارکرتے ہیں جیسا کہ آپ ان سے رکھوانا چاہتے ہیں۔