میاں محمود الرشید کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالے 3 اہلکار گرفتار

میاں محمود الرشید کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالے 3 اہلکار گرفتار
کیپشن: ایف آئی آر میں پولیس اہلکار ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر اے ایس پی گلبرگ کی تفتیش کے بعد درج کیا گیا جس میں 155 سی اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں پولیس اہلکار ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران جوڑوں سے رقم چھینتے اور فوٹیج بناتے، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے، رقم لیتے اور تشدد کا نشانہ بناتے، ملزمان نے علی مصطفیٰ اور فضا جمیل پر تشدد کیا اور 2 ہزار روپے چھین لیے۔ ملزمان نے واردات کے بعد جوڑے کو اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے نکلوانے کے لیے بھی کہا۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔