پاکستانی باکسر یاسر ملک نے جرمنی میں چوتھی پروفیشنل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر یاسر ملک نے جرمنی میں چوتھی پروفیشنل فائٹ جیت لی
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

برلن:پاکستانی باکسر یاسر ملک نے جرمنی میں چوتھی پروفیشنل فائٹ جیت لی ۔


تفصیلات کے مطابق یاسر ملک نے جرمنی کے ناقابل شکست باکسر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا ۔بدین کے یاسر ملک نے چاروں فائٹس میں حریفوں کو ناک آﺅٹ شکست دی ۔قومی باکسر کو ورلڈ چیمپئن شپ فائٹ کیلئے مزید چھ کامیابیاں درکار ہیں۔

یاسر ملک نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ورلڈ چیمپئن بننا چاہتا ہوں ، پاکستانی سپورٹ چاہیے۔